المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن أم هانئ باب: عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21434
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، يَقُولُ: مَا أَخْبَرَنَا أَحَدٌ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَى إِلَّا أُمُّ هَانِئٍ، فَإِنَّهَا ذَكَرَتْ أَنَّهُ «يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ اغْتَسَلَ فِي بَيْتِهَا، فَصَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ لَمْ أَرَهُ صَلَّى صَلَاةً أَخَفَّ مِنْهَا، غَيْرَ أَنَّهُ يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا»ترجمہ
عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں: ہمیں کسی نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے نبی کریم ﷺ کو چاشت کی نماز پڑھتے دیکھا ہو سوائے سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے، کیونکہ انہوں نے ذکر کیا کہ فتح مکہ کے دن آپ ﷺ نے ان کے گھر میں غسل فرمایا، پھر آٹھ رکعتیں پڑھیں، میں نے آپ ﷺ کو اس سے ہلکی کوئی نماز پڑھتے نہیں دیکھا، سوائے اس کے کہ آپ ﷺ اس کے رکوع اور سجدے مکمل کرتے تھے۔