المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
الأصبغ بن نباتة، عن أم هانئ باب: اصبغ بن نباتہ کی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21433
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنِ الْأَصْبَغِ بْنِ نُبَاتَةَ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ، قَالَتْ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «مَا لِي لَا أَرَى عِنْدَكِ مِنَ الْبَرَكَاتِ شَيْئًا؟» فَقُلْتُ: وَأَيُّ بَرَكَاتٍ تُرِيدُ؟ فَقَالَ: " إِنَّ اللهَ أَنْزَلَ بَرَكَاتٍ ثَلَاثٍ: الشَّاةَ، وَالنَّخْلَةَ، وَالنَّارَ "ترجمہ
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی کریم ﷺ تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا بات ہے، مجھے تمہارے پاس برکتوں میں سے کچھ نظر نہیں آتا؟“ میں نے عرض کیا: آپ کون سی برکتیں مراد لے رہے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تین برکتیں نازل فرمائی ہیں: بکری، کھجور کا درخت اور آگ۔“