المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الله بن الحارث بن نوفل، عن أم هانئ باب: عبداللہ بن حارث بن نوفل کی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21395
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَعُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّ أَبَاهُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ، قَالَ: سَأَلْتُ وَحَرَصْتُ أَنْ أَجِدَ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ يُخْبِرُنِي: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى صَلَاةَ الضُّحَى، حَتَّى سَمِعْتُ أُمَّ هَانِئٍ تَقُولُ: «إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى بَعْدَمَا ارْتَفَعَ النَّهَارُ يَوْمَ الْفَتْحِ فَأَمَرَ بِثَوْبٍ فَسُتِرَ عَلَيْهِ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ قَامَ فَرَكَعَ ثَمَانِ رَكَعَاتٍ لَا أَدْرِي قِيَامُهُ فِيهَا أَطْوَلُ أَوْ رُكُوعُهُ أَوْ سُجُودُهُ، كُلُّ ذَلِكَ مُتَقَارِبٌ فَلَمْ أَرَهُ سَبَّحَهَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ»ترجمہ
… میں نے پوچھا اور بہت کوشش کی کہ کوئی ایسا شخص ملے جو مجھے بتائے کہ رسول اللہ ﷺ نے چاشت کی نماز پڑھی، یہاں تک کہ میں نے ام ہانی رضی اللہ عنہا کو یہ کہتے سنا: ”رسول اللہ ﷺ فتحِ مکہ کے دن دن چڑھنے کے بعد تشریف لائے، تو ایک کپڑا منگوا کر پردہ کیا گیا، آپ ﷺ نے غسل کیا، پھر کھڑے ہو کر آٹھ رکعتیں پڑھیں، مجھے معلوم نہیں کہ ان میں قیام زیادہ لمبا تھا یا رکوع یا سجدہ، سب برابر تھے، اور میں نے آپ ﷺ کو نہ اس سے پہلے یہ نماز پڑھتے دیکھا نہ بعد میں۔“