حدیث نمبر: 21363
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا أَبُو مُصْعَبٍ الزُّبَيْرِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مَخْلَدُ بْنُ مَالِكٍ الْحَرَّانِيُّ، قَالَا: ثنا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ، وَهِيَ جَدَّتُهُ قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، كُنْتُ أُصَلِّي صَلَاةً ثَقُلْتُ عَنْهَا، فَدُلَّنِي عَلَى عَمِلٍ أَعْمَلُهُ يَأْجُرَنِي اللهُ عَلَيْهِ وَأَنَا قَاعِدَةٌ، قَالَ: «يَا أُمَّ هَانِئٍ، إِذَا أَصْبَحْتِ سَبِّحِي اللهَ مِائَةً، وهَلِّلِيهِ مِائَةً، وَاحْمَدِيهِ مِائَةً وَكَبِّرِيهِ مِائَةً، فَإِنَّ مِائَةَ تَسْبِيحَةٍ كَمِائَةِ بَدَنَةٍ، وَمِائَةَ تَكْبِيرَةٍ كَمِائَةِ بَدَنَةٍ تُهْدِينَها، وَمِائَةَ تَهْلِيلَةٍ لَا تُبْقِي ذَنْبًا قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا»
ترجمہ

ان کی دادی، ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوئی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نماز پڑھا کرتی تھی، اب مجھ پر بھاری ہو گئی ہے، تو مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیں جو میں بیٹھے بیٹھے کر سکوں اور اللہ اس پر مجھے اجر دے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ام ہانی! جب صبح کرو تو اللہ کی سو بار تسبیح کہو، سو بار تہلیل کہو، سو بار حمد کہو اور سو بار تکبیر کہو، کیونکہ سو تسبیحیں سو قربانی کے اونٹوں کے برابر ہیں، اور سو تکبیریں سو قربانی کے اونٹوں کے برابر ہیں جو تم ہدیہ کرو، اور سو تہلیلیں ایسی ہیں کہ نہ اس سے پہلے کا کوئی گناہ باقی چھوڑیں نہ بعد کا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21363
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 410، حدیث 995