❮
❯
حدیث نمبر: 21043
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ، فَقَالَتْ: مَنْ أَنْتَ؟، فَقُلْتُ: أَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَتْ: فَمَنْ أُمُّكَ؟ قُلْتُ: رَيْطَةُ بِنْتُ عَلِيٍّ أَوْ فُلَانَةُ بِنْتُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَتْ: مَرْحَبًا بِكَ يَا ابْنَ أَخِي، قُلْتُ: جِئْتُ أَسْأَلُكِ عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: نَعَمْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصِلُنا، ويَزُورُنا وَكَانَ يَتَوَضَّأُ فِي هَذَا الْإِنَاءِ، وَفِي مِثْلِ هَذَا الْإِنَاءِ، وَهُوَ نَحْوٌ مِنْ مُدٍّ قَالَتْ: «فَكَانَ يَغْسِلُ يَدَيْهِ، ثُمَّ يُمَضْمِضُ، وَيَسْتَنْشِقُ، ثُمَّ يَغْسِلُ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ يَغْسِلُ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ يَمْسَحُ بِرَأْسِهِ مَرَّتَيْنِ، وَيَمْسَحُ بِأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا، وَبَاطِنِهِمَا، وَيَغْسِلُ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا» ،
ترجمہ

عبداللہ بن محمد بن عقیل رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدہ رُبَیِّع بنت مُعَوِّذ بن عفراء رضی اللہ عنہا کے پاس گیا تو انہوں نے پوچھا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں عبداللہ بن محمد بن عقیل بن ابی طالب ہوں۔ انہوں نے پوچھا: تمہاری ماں کون ہے؟ میں نے کہا: ریطہ بنت علی، یا (کہا:) فلاں بنت علی بن ابی طالب۔ انہوں نے کہا: خوش آمدید، اے میرے بھتیجے! میں نے کہا: میں آپ سے رسول اللہ ﷺ کے وضو کے بارے میں پوچھنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا: ہاں، رسول اللہ ﷺ ہم سے صلہ رحمی کرتے اور ہماری زیارت فرماتے تھے، اور اس برتن میں یا اس جیسے کسی برتن میں وضو فرماتے، اور وہ تقریباً ایک مُد کا ہے۔ وہ کہتی ہیں: آپ ﷺ اپنے دونوں ہاتھ دھوتے، پھر کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے، پھر اپنا چہرہ تین بار دھوتے، پھر اپنے دونوں ہاتھ تین بار دھوتے، پھر اپنے سر کا دو بار مسح کرتے، اور اپنے دونوں کانوں کے اندرونی اور بیرونی حصے کا مسح کرتے، اور اپنے دونوں پاؤں تین تین بار دھوتے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21043
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 266، حدیث 673