المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
رقيقة الثقفية باب: سیدہ رقیقہ ثقفیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21032
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى بْنِ كَعْبٍ الطَّائِفِيُّ، حَدَّثَنِي عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ الْحَكَمِ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي بِنْتُ رُقَيْقَةَ، عَنْ أُمِّهَا رُقَيْقَةَ، قَالَتْ: لَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَبْتَغِي النَّصْرَ بِالطَّائِفِ دَخَلَ عَلِيَّ فَأَخْرَجْتُ لَهُ شَرَابًا مِنْ سَوِيقٍ فَقَالَ: «يَا رُقَيْقَةُ لَا تَعْبُدِي طَاغِيَتَهُمْ، وَلَا تُصَلِّي لَهَا» ، قَالَتْ: إِذًا يَقْتُلُونِي، قَالَ: «فَإِذَا قَالُوا لَكِ فَقُولِي رَبِّي رَبُّ هَذِهِ الطَّاغِيَةِ فَإِذَا رَأَيْتِهَا فَوَلِّها ظَهْرَكِ» ، ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِيترجمہ
سیدہ رقیقہ ثقفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب نبی کریم ﷺ طائف میں مدد طلب کرنے کے لیے تشریف لائے تو میرے ہاں تشریف لائے، میں نے آپ ﷺ کے لیے ستّو کا شربت پیش کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے رقیقہ! ان کے بت کی عبادت نہ کرنا اور نہ اس کے لیے سجدہ کرنا۔“ میں نے عرض کیا: تب تو وہ مجھے قتل کر دیں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب وہ تم سے ایسا کرنے کو کہیں تو کہہ دینا: میرا رب اسی بت کا بھی رب ہے، اور جب اسے دیکھو تو اس سے منہ پھیر لینا۔“ پھر رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے تشریف لے گئے۔