حدیث نمبر: 21017
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَحْمَدُ بْنُ أَسَدٍ، قَالُوا: ثنا شَرِيكٌ، عَنْ خَلَفِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، قَالَ: قُلْتُ لِأُمِّ الدَّرْدَاءِ أَسَمِعْتِ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، شَيْئًا؟، قَالَتْ: نَعَمْ دَخَلْتُ عَلَيْهِ وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَجْلِسِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «أَوَّلُ مَا يُوضَعُ فِي الْمِيزَانِ الْخُلُقُ الْحَسَنِ»
ترجمہ

میمون بن مہران رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے ام الدرداء رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا آپ نے نبی کریم ﷺ سے کچھ سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، میں آپ ﷺ کے پاس حاضر ہوئی جبکہ آپ ﷺ مجلس میں بیٹھے تھے، تو میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میزان میں سب سے پہلے جو چیز رکھی جائے گی وہ اچھا اخلاق ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21017
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 253، حدیث 647