المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
خولة بنت حكيم الأنصارية باب: سیدہ خولہ بنت حکیم انصاریہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20985
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الْجَزَرِيُّ، عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ، قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَحِيضُ وَلَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ قَالَ: «اغْسِلِيهِ وَصَلِّي فِيهِ» قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ يَبْقَى فِيهِ أَثَرُ الدَّمِ قَالَ: «لَا يَضُرُّكِ»ترجمہ
سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے حیض آتا ہے اور میرے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے دھو لو اور اسی میں نماز پڑھو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس میں خون کا نشان باقی رہ جاتا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کوئی نقصان نہیں۔“