المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
حبيبة بنت أبي تجراة العبدرية باب: سیدہ حبیبہ بنت ابی تجراۃ عبدریہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20946
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عُمَرَ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا الْخَلِيلُ بْنُ عُثْمَانَ التَّمِيمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ نَبِيِّهٍ، عَنْ جَدَّتِهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي تَجْرَاةَ، قَالَتْ: اطَّلَعْتُ مِنْ كَوَّةٍ بَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ فَأَشْرَفْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا هُوَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ وَإِذَا هُوَ يَقُولُ لِأَصْحَابِهِ: «اسْعَوْا فَإِنَّ اللهَ قَدْ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ، وَلَوْ رَأَيْتُهُ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ يَدُورُ الْإِزَارُ حَوْلَ بَطْنِهِ، وفَخْذَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ فَخْذَيْهِ»ترجمہ
سیدہ حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے صفا اور مروہ کے درمیان ایک روشن دان سے جھانکا اور رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، تو آپ ﷺ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کر رہے تھے اور اپنے صحابہ سے فرما رہے تھے: ”سعی کرو، کیونکہ اللہ نے تم پر سعی فرض کر دی ہے۔“ اور کاش تم دیکھتے کہ سعی کی شدت سے تہبند آپ ﷺ کے پیٹ اور رانوں کے گرد کس طرح گھوم رہا تھا، یہاں تک کہ میں نے آپ ﷺ کی رانوں کی سفیدی دیکھی۔