المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
حبيبة بنت أبي تجراة العبدرية باب: سیدہ حبیبہ بنت ابی تجراۃ عبدریہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20944
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَيْصِنٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، قَالَتْ: حَدَّثَتْنَا حَبِيبَةُ، قَالَتْ: وَإِنِّي فِي نِسْوَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ فِي دَارِ أَبِي حُسَيْنٍ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «اسْعَوْا فَقَدْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ» قَالَتْ، وَإِنَّ إِزَارَهُ لَيَدُورُ بِهِ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ "ترجمہ
ہم سے سیدہ حبیبہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، وہ کہتی ہیں: اور میں قریش کی کچھ عورتوں کے ساتھ ابوحسین کے گھر میں تھی، اور رسول اللہ ﷺ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کر رہے تھے، تو میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”سعی کرو، تم پر سعی فرض کر دی گئی ہے۔“ وہ کہتی ہیں: اور آپ ﷺ کا تہبند سعی کی شدت سے آپ ﷺ کے ساتھ گھوم رہا تھا۔