المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
حبيبة بنت أبي تجراة العبدرية باب: سیدہ حبیبہ بنت ابی تجراۃ عبدریہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20943
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَحِيضٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ بِنْتِ تَجْرَاةَ، أَحَدِ نِسَاءِ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، قَالَ: دَخَلْتُ دَارَ آلِ أَبِي حُسَيْنٍ مَعَ نِسْوَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ فَنَظَرَ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةَ فَرَأَيْتُهُ يَسْعَى فِي بَطْنِ الْوَادِي وَإِنَّ مِئْزَرَهُ لَيَدُورُ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ حَتَّى إِنِّي لَأَقُولُ إِنِّي لَأَرَى رُكْبَتِهِ وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «اسْعَوْا فَإِنَّ اللهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ»ترجمہ
بنو عبدالدار کی خواتین میں سے ایک، سیدہ بنت ابی تجراہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں قریش کی کچھ عورتوں کے ساتھ آل ابی حسین کے گھر میں داخل ہوئی، تو نبی کریم ﷺ نے میری طرف دیکھا جبکہ آپ ﷺ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کر رہے تھے، تو میں نے آپ ﷺ کو وادی کے نشیبی حصے میں سعی کرتے دیکھا اور آپ ﷺ کا تہبند سعی کی شدت سے اس طرح گھوم رہا تھا کہ میں کہتی تھی کہ میں آپ ﷺ کا گھٹنا دیکھ رہی ہوں، اور میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”سعی کرو، کیونکہ اللہ نے تم پر سعی فرض کر دی ہے۔“