المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
جدامة بنت وهب الأسدية باب: سیدہ جدامہ بنت وہب اسدیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20906
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنْ جُدَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ الْأَسَدِيَّةِ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَرَدْتُ أَنْ أَنْهَى عَنِ الْغِيَالِ فَإِذَا فَارِسُ، وَالرُّومُ يُغِيلُونَ أَوْلَادَهُمْ، وَلَا يَضُرُّهُمْ شَيْئًا»ترجمہ
سیدہ جدامہ بنت وہب اسدیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میں نے غیلہ سے منع کرنے کا ارادہ کیا، تو دیکھا کہ فارس اور روم کے لوگ اپنی اولاد کے ساتھ غیلہ کرتے ہیں اور اس سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔“