المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أميمة بنت رقيقة التيمية باب: سیدہ امیمہ بنت رقیقہ تیمیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20847
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَابِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ الْغُدَانِيُّ، أَنَا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي الْحُسَامِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ التَّيْمِيَّةَ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ فَقُلْنَا نُبَايِعُكَ يَا رَسُولَ اللهِ، عَلَى أَنْ لَا نُشْرِكَ بِاللهِ شَيْئًا، وَلَا نَسْرِقَ، وَلَا نَزْنِي، وَلَا نَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِيَهُ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا، وَلَا نَعْصِيَكَ فِي مَعْرُوفٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فِيمَا أَطَقْتُنَّ وَاسْتَطَعْتُنَّ» فَقُلْنَا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا فَبَايِعْنَا يَا رَسُولَ اللهِ فَقَالَ: «إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ وَإِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةٍ كَقَوْلِي لِوَاحِدَةٍ»ترجمہ
ہم نے یہ عہد کیا کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، اپنے ہاتھوں اور پیروں کے درمیان کوئی بہتان گھڑ کر نہیں لائیں گی (یعنی کسی اور کا بچہ اپنے شوہر سے منسوب نہیں کریں گی)، اور کسی نیک بات میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس قدر تم طاقت اور استطاعت رکھو۔“ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہم پر مہربان ہیں، یا رسول اللہ! ہم سے بیعت لیجیے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، سو عورتوں سے میری بات ایسی ہی ہے جیسے ایک عورت سے۔“