المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
قتادة بن دعامة، عن شهر بن حوشب باب: قتادہ بن دعامہ کی شہر بن حوشب سے روایات
حدیث نمبر: 20780
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ، قَالَتْ: انْطَلَقْتُ مَعَ أَخِي إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلِيَّ سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ: «أَيَسُرُّكِ أَنْ يُسَوِّرَكِ اللهُ بِسُوَارَيْنِ مِنْ نَارٍ؟» فَانْتَزَعْتُهُمَا فَرَمَيْتُهُما فَلَا أَدْرِي أَيَّ النَّاسِ أَخَذَهُمَاترجمہ
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”میں اپنے بھائی کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پاس گئی جبکہ میرے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ پسند ہے کہ اللہ تمہیں آگ کے دو کنگن پہنائے؟“ تو میں نے انہیں اتار کر پھینک دیا، اور مجھے معلوم نہیں کہ کس نے انہیں اٹھایا۔“