حدیث نمبر: 2077
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، عَنْ دَهْثَمِ بْنِ قُرَّانٍ، عَنْ نِمْرَانَ بْنِ جَارِيَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا قَطَعَ يَدَ رَجُلٍ مِنْ نِصْفِ الذِّرَاعِ فَخَاصَمَهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَضَى لَهُ بِخَمْسَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ وَقَالَ: «خُذْهَا بُورِكَ لَكَ فِيهَا»
ترجمہ

نمران بن جاریہ اپنے والد سیدنا جاریہ بن ظفر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کا ہاتھ کہنی کے آدھے حصے سے کاٹ دیا، تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس جھگڑا لے کر آیا، آپ ﷺ نے اسے پانچ ہزار درہم دلوائے اور فرمایا: ”یہ لے لو، اللہ تمہارے لیے اس میں برکت دے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 2077
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 260، حدیث 2090