المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عامر الشعبي، عن أسماء بنت عميس باب: عامر شعبی کی سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20765
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ قَوْمًا يَزْعُمُونَ أَنَّا لَسْنَا مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ فَقَالَ: " كَذَبَ مَنْ قَالَ ذَاكَ، لَكُمْ هِجْرَتَانِ: هَاجَرْتُمْ إِلَى النَّجَاشِيِّ، وَهَاجَرْتُمْ إِلَيَّ "ترجمہ
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کچھ لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم مہاجرات میں سے نہیں ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے یہ کہا اس نے جھوٹ کہا، تمہاری دو ہجرتیں ہیں: تم نے نجاشی کی طرف ہجرت کی، اور تم نے میری طرف ہجرت کی۔“