المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
القاسم بن محمد بن أبي بكر، عن أسماء باب: قاسم بن محمد بن ابی بکر کی سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20737
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ، أَنَّهَا وَلَدَتْ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَكْرٍ بِالْبَيْدَاءِ، فَذَكَرَ ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مُرْهَا فَلْتَغْتَسِلْ ثُمَّ تُهِلُّ»ترجمہ
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے مقام بیداء میں محمد بن ابی بکر کو جنم دیا، تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے حکم دو کہ وہ غسل کرے پھر احرام باندھ لے۔“