المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
صفية بنت شيبة بن عثمان الحجبية، عن أسماء باب: صفیہ بنت شیبہ بن عثمان حجبیہ کی سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20725
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ الشِّيرَازِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْمُؤَذِّنُ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: خَرَجْنَا مُحْرِمِينَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَقُمْ عَلَى إِحْرَامِهِ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُحْلِلْ» ، فَلَمْ يَكُنْ مَعِي هَدْيٌ فَحَلَلْتُ، وَكَانَ مَعَ الزُّبَيْرِ فَلَمْ يَحْلِلْ فَلَبِسْتُ ثِيَابِي، ثُمَّ جِئْتُ فَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِ الزُّبَيْرِ فَقَالَ: قَوْمِي عَنِّي، فَقُلْتُ: تَخْشَى أَنْ أَثِبَ عَلَيْكَترجمہ
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ہم احرام باندھ کر نکلے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس کے ساتھ ہدی (قربانی کا جانور) ہو وہ اپنے احرام پر قائم رہے، اور جس کے ساتھ ہدی نہ ہو وہ احرام کھول دے۔“ میرے ساتھ ہدی نہ تھی تو میں نے احرام کھول دیا، اور زبیر کے ساتھ ہدی تھی تو انہوں نے احرام نہ کھولا۔ چنانچہ میں نے اپنے کپڑے پہن لیے، پھر آئی اور زبیر کے پہلو میں بیٹھ گئی، تو انہوں نے کہا: مجھ سے دور ہو جاؤ۔ میں نے کہا: کیا تمہیں خدشہ ہے کہ میں تم پر کود پڑوں گی؟