حدیث نمبر: 20513
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ حَبِيبَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، قَالَتْ: اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَوْمِهِ مُحْمَرٌّ وَجْهُهُ وَهُوَ يَقُولُ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهَ، وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ، فُتِحَ الْيَوْمُ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذَا» وَعَقَدَ بِيَدِهِ يَعْنِي عَشَرَةً، قَالَتْ زَيْنَبُ: فَقُلْتُ: نَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ: «نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ»
ترجمہ

سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نیند سے بیدار ہوئے، آپ ﷺ کا چہرہ سرخ تھا، اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، عربوں کے لیے اس شر سے ہلاکت ہے جو قریب آ گیا ہے، آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں سے اتنا کھول دیا گیا ہے“ اور اپنے ہاتھ سے دس کا اشارہ کیا۔ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: تو میں نے عرض کیا: کیا ہم اس حال میں ہلاک ہو جائیں گے کہ ہم میں نیک لوگ بھی ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، جب گندگی زیادہ ہو جائے گی۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20513
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 55، حدیث 142