المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ذكر تزويج النبي صلى الله عليه وسلم زينب، وذكر سنها، ووفاتها، ومن أخبارها باب: نبی کریم ﷺ کے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے نکاح کا ذکر، ان کی عمر اور وفات کا بیان، اور ان کے احوال میں سے
حدیث نمبر: 20486
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبُو الْجُمَاهِرِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، فِي قَوْلِهِ: {وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِ} [الأحزاب: ٣٧] «بِالْإِسْلَامِ» {وَأَنْعَمْتَ عَلَيْهِ} [الأحزاب: ٣٧] «أَنْ أَعْتَقْتَهُ» {أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ} [الأحزاب: ٣٧] «وَهُوَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ»ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ آیت ”اور جب تم اس شخص سے کہہ رہے تھے جس پر اللہ نے انعام کیا“ [الاحزاب: 37] یعنی اسلام کی نعمت سے، ”اور تم نے بھی انعام کیا تھا“ یعنی اسے آزاد کر کے، ”اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھو“ [الاحزاب: 37] - اور وہ زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ ہیں - کے بارے میں فرماتے ہیں۔