المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
العالية بنت سبيع، عن ميمونة باب: عالیہ بنت سبیع کی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20414
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ سُفْيَانَ الرَّقِّيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، ثنا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ مَيْمُونَةَ - وَكَانَ يَزِيدُ يَتِيمًا فِي حِجْرِهَا - فَذَكَرَ «أَنَّ سِوَاكًا لَا يَزَالُ فِي إِنَاءٍ فَإِنْ شَغَلَهَا عَمَلٌ أَوْ صَلَاةٌ وَإِلَّا أَخَذَتِ السِّوَاكَ فَاسْتَاكَتْ»ترجمہ
یزید بن اصم رحمہ اللہ، جو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی زیرِ پرورش یتیم تھے، بیان کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک برتن میں ہمیشہ ایک مسواک رکھی رہتی، اگر انہیں کوئی کام یا نماز مشغول کر دیتی (تو خیر)، ورنہ وہ مسواک اٹھا کر مسواک کر لیتیں۔