المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
العالية بنت سبيع، عن ميمونة باب: عالیہ بنت سبیع کی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20412
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، أَنَّهُمْ تَمَارَوْا فِي صِيَامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ، فَقَالَتْ مَيْمُونَةُ: سَأَبْعَثُ لَكُمْ إِلَيْهِ بِتَمَرَاتٍ إِنْ كَانَ مُفْطِرًا لَمْ يَدَعْهُ «فَبَعَثَتْ إِلَيْهِ بِقَدَحِ لَبَنٍ فَشَرِبَهُ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ»ترجمہ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرفہ کے دن نبی کریم ﷺ کے روزے کے بارے میں شک کیا، تو میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں تمہارے لیے آپ ﷺ کی طرف کچھ کھجوریں بھیجتی ہوں، اگر آپ روزے سے نہ ہوں گے تو انہیں نہیں چھوڑیں گے، تو انہوں نے آپ ﷺ کی طرف دودھ کا پیالہ بھیجا، تو آپ ﷺ نے اسے پیا جبکہ لوگ دیکھ رہے تھے۔