المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
العالية بنت سبيع، عن ميمونة باب: عالیہ بنت سبیع کی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20400
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ لِمَوْلَاةٍ لِمَيْمُونَةَ قَدْ أُعْطِيَتْهَا مِنَ الصَّدَقَةِ مَيْتَةٍ، فَقَالَ: «أَلَا أَخَذُوا إِهَابَهَا فَدَبَغُوهُ فَانْتَفَعُوا بِهِ؟» فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ: «إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا»ترجمہ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبی کریم ﷺ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک لونڈی کی مری ہوئی بکری کے پاس سے گزرے جو اسے صدقے میں دی گئی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیوں نہ انہوں نے اس کی کھال لے کر اسے رنگ لیا اور اس سے فائدہ اٹھایا؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو مردار ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا کھانا ہی حرام ہے۔“