❮
❯
حدیث نمبر: 20387
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ نُدْبَةَ، مَوْلَاةٍ لِمَيْمُونَةَ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَأَرْسَلَتْنِي مَيْمُونَةُ إِلَيْهِ، فَإِذَا فِي بَيْتِهِ فِرَاشَانِ، فَرَجَعْتُ إِلَى مَيْمُونَةَ فَقُلْتُ: مَا أَرَى ابْنَ عَبَّاسٍ إِلَّا مُهَاجِرًا لِأَهْلِهِ، فَأَرْسَلَتْ مَيْمُونَةُ إِلَى بِنْتِ مِشْرَحٍ الْكِنْدِيِّ امْرَأَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ تَسْأَلُهَا، فَقَالَتْ: لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ هِجْرَةٌ، وَلَكِنِّي حَائِضٌ، فَأَرْسَلَتْ مَيْمُونَةُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ: أَتَرْغَبُ عَنْ سُنَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدْ «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُ الْمَرْأَةَ مِنْ نِسَائِهِ حَائِضًا تَكُونُ عَلَيْهَا الْخِرْقَةُ إِلَى الرُّكْبَةِ أَوْ إِلَى أَنْصَافِ الْفَخِذِ» ، وَذَكَرَهُ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حَبِيبٍ مَوْلَى عُرْوَةَ، عَنْ نُدْبَةَ
ترجمہ

سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی مولاۃ ندبہ بیان کرتی ہیں: میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گئی، مجھے میمونہ رضی اللہ عنہا نے ان کے پاس بھیجا تھا، تو دیکھا کہ ان کے گھر میں دو (الگ الگ) بستر ہیں، تو میں میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس واپس آئی اور کہا: میرا خیال ہے کہ ابن عباس اپنی بیوی سے قطع تعلق کیے ہوئے ہیں۔ تو میمونہ رضی اللہ عنہا نے ابن عباس کی بیوی بنت مشرح کندی کی طرف پیغام بھیج کر ان سے پوچھا، تو انہوں نے کہا: میرے اور ان کے درمیان کوئی قطع تعلقی نہیں، البتہ میں حیض میں ہوں۔ تو میمونہ رضی اللہ عنہا نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف پیغام بھیجا: کیا تم رسول اللہ ﷺ کی سنت سے منہ موڑتے ہو؟ رسول اللہ ﷺ تو اپنی ازواج میں سے کسی کو حیض کی حالت میں چھوا کرتے تھے جبکہ اس پر گھٹنے تک یا نصف ران تک کپڑا لپٹا ہوتا۔
اسے ابن جریج نے ابن شہاب سے، انہوں نے حبیب مولیٰ عروہ سے، انہوں نے ندبہ سے نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20387
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 11، حدیث 16