حدیث نمبر: 20315
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ، ثنا أَبِي، أَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ الضَّحَّاكِ الْخُزَامِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي أُمُّ حَكِيمٍ بِنْتُ أُسَيْدٍ، عَنْ أُمِّهَا، عَنْ مَوْلَاةٍ لَهَا، أَرْسَلَتْهَا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ، تَقُولُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِي عِدَّتِي مِنْ وَفَاةِ أَبِي سَلَمَةَ: «لَا تَمْتَشِطِي بِالطِّيبِ وَلَا بِالْحِنَّاءِ فَإِنَّهُ خِضَابٌ» ، قُلْتُ: فَبِأَيِّ شَيْءٍ أَمْتَشِطُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «بِالسِّدْرِ تُغَلِّفِي بِهِ رَأْسَكِ»
ترجمہ

ایک لونڈی، جسے ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی طرف بھیجا گیا تھا، بیان کرتی ہے: میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے سنا: مجھے رسول اللہ ﷺ نے، جب میں ابو سلمہ کی وفات کی عدت میں تھی، فرمایا: ”نہ خوشبو سے کنگھی کرو اور نہ مہندی سے، کیونکہ وہ بھی رنگ ہے۔“ میں نے عرض کیا: تو پھر میں کس چیز سے کنگھی کروں، یا رسول اللہ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیری کے پتوں سے، اس سے اپنے سر کو لپیٹ لو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20315
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 419، حدیث 1013