المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الله بن رافع، عن أم سلمة باب: عبداللہ بن رافع کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20298
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ: «إِنِّي سَابِقُكُمْ عَلَى الْكَوْثَرِ، فَبَيْنَا أَنَا عَلَيْهِ إِذْ مَرَّ بِكُمْ أَرْسَالًا مُخَالِفًا بِكُمْ، فَأُنَادِي أَلَا هَلُمَّ، فَيُنَادِي مُنَادٍ، فَيَقُولُ أَلَا إِنَّهُمْ قَدْ أَحْدَثُوا بَعْدَكَ، فَأَقُولُ سُحْقًا»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس منبر پر یہ فرماتے سنا: ”میں کوثر پر تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں، تو جب میں وہاں ہوں گا تو تم گروہ در گروہ میرے پاس سے گزرو گے، مگر ایک دوسرے سے بچھڑے ہوئے، تو میں پکاروں گا: آؤ، ادھر آؤ! تو ایک پکارنے والا پکارے گا اور کہے گا: یہ لوگ تو تمہارے بعد نئی نئی باتیں نکال چکے ہیں، تو میں کہوں گا: دور ہو جاؤ، دور ہو جاؤ!“