المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أبو الأسود، عن عروة، عن زينب باب: ابواسود کی عروہ کے واسطے سے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20292
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ الرَّمْلِيُّ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ زَيْنَبَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ هَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ غُسْلٌ إِذَا احْتَلَمَتْ؟، قَالَ: «نَعَمْ، إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ»ترجمہ
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں، وہ فرماتی ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا آئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا عورت کو احتلام ہونے پر غسل کرنا ہوتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، جب وہ پانی دیکھے تو غسل کرے۔“