حدیث نمبر: 20246
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، ثنا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْ ثَلَاثٍ، فَلَا يَحْتَسِبُ بِشَيْءٍ مِنْ عَمَلِهِ تَقْوَى يَحْجِزُهُ عَنْ مَعَاصِي اللهِ، أَوْ حِلْمٌ يَكُفُّ بِهِ سَفِيهًا، أَوْ خُلُقٌ يَعِيشُ بِهِ فِي النَّاسِ»
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس میں تین باتوں میں سے کوئی ایک بھی نہ ہو تو وہ اپنے کسی عمل کا اعتبار نہ کرے: تقویٰ جو اسے اللہ کی نافرمانیوں سے روکے، یا حلم جس سے وہ بے وقوف کو باز رکھے، یا اچھا اخلاق جس کے ساتھ وہ لوگوں میں زندگی گزارے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20246
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 395، حدیث 944