المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أبو وائل، عن أم سلمة باب: ابووائل کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20242
حَدَّثَنَا عُبَيْدٌ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا حَضَرْتُمُ الْمَرِيضَ أَوِ الْمَيِّتَ فَقُولُوا خَيْرًا، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ يُؤَمِّنُونَ عَلَى مَا تَقُولُونَ» ، قَالَتْ: فَلَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَبَا سَلَمَةَ قَدْ مَاتَ، فَقَالَ: «قُولِي اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلَهُ وَأَعْقِبْنِي مِنْهُ عُقْبَى حَسَنَةً» فَفَعَلْتُ، فَأَعْقَبَنِي اللهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم مریض یا میت کے پاس حاضر ہو تو اچھی بات کہو، کیونکہ فرشتے تمہاری بات پر آمین کہتے ہیں۔“ پھر جب ابو سلمہ کا انتقال ہوا تو میں نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ابو سلمہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو: اے اللہ! مجھے اور اسے بخش دے اور مجھے اس کے بدلے اچھا بدل عطا فرما۔“ میں نے ایسا ہی کیا، تو اللہ نے مجھے اس سے بہتر، محمد ﷺ عطا فرمائے۔