المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ناصح أبو عبد الله، عن سماك باب: ناصح ابوعبداللہ کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 2024
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ، ثنا نَاصِحٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: «مَنْ أَشْقَى ثَمُودَ» ؟ قَالَ: مَنْ عَقَرَ النَّاقَةَ، قَالَ: «فَمَنْ أَشَقَى هَذِهِ الْأُمَّةَ؟» قَالَ: اللهُ أَعْلَمُ، قَالَ: «قَاتِلُكَ»ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”قوم ثمود میں سب سے زیادہ بدبخت کون تھا؟“ انہوں نے کہا: جس نے اونٹنی کی کونچیں کاٹی تھیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اس امت میں سب سے زیادہ بدبخت کون ہوگا؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا قاتل۔“