حدیث نمبر: 20218
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، وَمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ بِالنِّسَاءِ؟، قَالَ: «يُرْخِينَ شِبْرًا» ، قُلْتُ: إِذًا يَنْكَشِفُ عَنْهُنَّ، قَالَ: «فَذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَيْهِ»
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! عورتیں (اپنے کپڑے کس طرح لٹکائیں)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک بالشت لٹکا لیں۔“ میں نے عرض کیا: اس طرح تو ان کے پاؤں کھل جائیں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر ایک ہاتھ (تک) لٹکا لیں، اس سے زیادہ نہ بڑھائیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20218
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 384، حدیث 916