المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
صفية بنت شيبة، عن أم سلمة باب: صفیہ بنت شیبہ کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20139
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: لَمَّا قَدِمَ الْمُهَاجِرُونَ الْمَدِينَةَ أَرَادُوا أَنْ يَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ فِي فُرُوجَهُنَّ فَأَنْكَرْنَ ذَلِكَ، فَجِئْنَ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَذَكَرْنَ لَهَا ذَلِكَ فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " {نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ} [البقرة: ٢٢٣] صِمَامًا وَاحِدًا "ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: جب مہاجرین مدینہ آئے تو انہوں نے عورتوں کے پیچھے کے راستے سے، ان کی شرمگاہ میں، ان کے پاس آنا چاہا، تو عورتوں نے اسے ناپسند کیا، وہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور انہیں یہ بات بتائی، تو انہوں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں، سو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ“ [سورۃ البقرہ: 223]، البتہ ایک ہی راستے سے۔