حدیث نمبر: 20101
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلْطِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَإِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ، وَلَعَلَّ أَحَدَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ، فَأَقْضِي لَهُ عَلَى مَا أَسْمَعُ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ بِشَيْءٍ فَلَا يَأْخُذْ مِنْهُ شَيْئًا، فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنَ النَّارِ»
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں بھی ایک انسان ہوں اور تم اپنے جھگڑے میرے پاس لاتے ہو، ہو سکتا ہے تم میں سے کوئی اپنی دلیل بیان کرنے میں دوسرے سے زیادہ فصیح ہو، تو میں اسی کے مطابق فیصلہ کرتا ہوں جو سنتا ہوں، پس اگر میں نے کسی کے حق میں اس کے بھائی کا کوئی حق دلوا دیا تو وہ اس میں سے کچھ نہ لے، کیونکہ میں نے دراصل اسے آگ کا ایک ٹکڑا دیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20101
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 343، حدیث 798