المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أبو عبيد الله بن عبد الله بن زمعة، عن أم سلمة باب: ابوعبیداللہ بن عبداللہ بن زمعہ کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20005
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ يَعْقُوبَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبِ بْنِ زَمْعَةَ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَدْخُلُ عَلَى أَزْوَاجِهِ غَدَاةً، فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ، وَكَانَتْ مِنْهُنَّ امْرَأَةٌ عِنْدَهَا عَسَلٌ، وَكَانَ كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا، أَحَضَرَتْ لَهُ مِنْهُ فَمَكَثَ عِنْدَهَا كَذَلِكَ، وَإِنَّ عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَجَدَا مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَا حِينَ دَخَلَ عَلَيْهِمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا نَجْدُ مِنْكَ رِيحَ مَعَافِيرَ، فَتَرَكَ ذَلِكَ الْعَسَلَ "ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صبح کے وقت اپنی ازواج کے پاس جاتے اور انہیں سلام کرتے، ان میں سے ایک زوجہ کے پاس شہد تھا، اور جب بھی آپ ﷺ ان کے پاس تشریف لاتے تو وہ آپ ﷺ کے لیے وہ شہد پیش کرتیں، اور آپ ﷺ اسی وجہ سے ان کے پاس ٹھہرتے۔ تو سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما کو اس بات پر ناگواری ہوئی، تو جب رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے تو دونوں نے عرض کیا: ہم آپ سے معافیر کی بو محسوس کرتی ہیں، تو آپ ﷺ نے وہ شہد چھوڑ دیا۔