المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الله بن الحارث بن نوفل، عن أم سلمة باب: عبداللہ بن حارث بن نوفل کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19960
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى الشَّامِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ تَمَامِ بْنِ بَزِيعٍ، ثنا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُبَايَعُ لِرَجُلٍ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ عِدَّةُ أَهْلِ بَدْرٍ، فَيَأْتِيهِ عَصَائِبُ أَهْلِ الْعِرَاقِ، وَأَبْدَالُ أَهْلِ الشَّامِ، فَيَغْزُوَهُمْ جَيْشٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ، يَغْزُوهُمْ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَخْوَالُهُ كَلْبٌ، فَيَلْتَقُونَ فَيَهْزِمُهُمْ» . فَكَانَ يُقَالُ: الْخَائِبُ مَنْ خَابَ مِنْ غَنِيمَةِ كَلْبٍترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رکن اور مقام کے درمیان ایک شخص کے ہاتھ پر بدر کے شرکاء کی تعداد کے برابر لوگ بیعت کریں گے، تو اس کے پاس اہلِ عراق کے جتھے اور اہلِ شام کے ابدال آئیں گے، پھر اہلِ شام کی ایک فوج ان سے لڑنے آئے گی، یہاں تک کہ جب وہ بیداء میں پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ اس کے خلاف قریش کا ایک آدمی لڑنے آئے گا جس کے ننہیال قبیلہ کلب سے ہوں گے، تو دونوں فوجیں آمنے سامنے ہوں گی اور وہ انہیں شکست دے گا۔“ چنانچہ کہا جاتا تھا: نامراد وہ ہے جو کلب کی غنیمت سے محروم رہے۔