حدیث نمبر: 19871
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، وَأُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتَا: حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ قَبْلَ النَّحْرِ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ تَبْكِي، فَقَالَ: «أَحَابِسَتُنَا هِيَ هَلْ كُنْتِ أَفَضْتِ يَوْمَ النَّحْرِ؟» ، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: «فَانْفِرِي»
ترجمہ

سیدہ عائشہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما دونوں فرماتی ہیں: سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو قربانی کے دن سے پہلے حیض آ گیا، تو رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ رو رہی تھیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا یہ ہمیں روک رکھے گی؟ کیا تم نے قربانی کے دن طوافِ افاضہ کر لیا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر روانہ ہو جاؤ۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19871
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 267، حدیث 567