المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم سلمة واسمها هند بنت أبي أمية بن حذيفة بن المغيرة بن عبد الله بن عمرو بن مخزوم بن نقطة بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب باب: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، نام ہند بنت ابی امیہ بن حذیفہ بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمرو بن مخزوم بن نقطہ بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب تھا
حدیث نمبر: 19804
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَدِينِيُّ فُسْتُقَةُ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ، قَالَ: أَوَّلُ مَنْ هَلَكَ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ، هَلَكَتْ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ، وَآخِرُ مَنْ هَلَكَ مِنْهُنَّ أُمُّ سَلَمَةَ، هَلَكَتْ زَمَنَ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ سَنَةَ ثِنْتَيْنِ وَسِتِّينَ "ترجمہ
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ کی ازواج میں سب سے پہلے فوت ہونے والی زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا تھیں، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں فوت ہوئیں، اور سب سے آخر میں فوت ہونے والی ام سلمہ رضی اللہ عنہا تھیں، وہ یزید بن معاویہ کے زمانے میں باسٹھ ہجری میں فوت ہوئیں۔