المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عائشة أم المؤمنين، عن أم سلمة رضي الله عنهما باب: ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19805
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادٌ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ ذَكْوَانَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الْعَصْرِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ، قَالَ: «كُنْتُ أُصَلِّيهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ، فَجَاءَنِي حَالٌ فَشَغَلَنِي عَنْهُمَا حَتَّى صَلَّيْتُ الْعَصْرَ، فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ»ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عصر کے بعد میرے پاس تشریف لائے اور دو رکعتیں پڑھیں، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ دو رکعتیں کیسی ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں یہ ظہر کے بعد پڑھا کرتا تھا، پھر مجھے ایک صورتِ حال پیش آئی جس نے مجھے ان سے مشغول کر دیا یہاں تک کہ میں نے عصر پڑھ لی، سو اب میں نے یہ ادا کر لیں۔“