المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ما روى أنس بن مالك، عن أم حبيبة باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے جو روایت کی
حدیث نمبر: 19715
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ، ثنا سِنَانُ بْنُ هَارُونَ الْبُرْجُمِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ: يَا رَسُولَ اللهِ الْمَرْأَةُ مِنَّا يَكُونُ لَهَا زَوْجَانِ ثُمَّ تَمُوتُ فَتَدْخُلُ الْجَنَّةَ هِيَ وَزَوْجَاهَا، لِأَيِّهِمَا تَكُونُ لِلْأَوَّلِ أَوْ لِلْآخَرِ؟، قَالَ: «تَخَيَّرُ أَحْسَنَهُمَا خُلُقًا كَانَ مَعَهَا فِي الدُّنْيَا يَكُونُ زَوْجَهَا فِي الْجَنَّةِ يَا أُمَّ حَبِيبَةَ، ذَهَبَ حُسْنُ الْخُلُقِ بِخَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ»ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کسی عورت کے دو شوہر ہوں، پھر وہ فوت ہو جائے اور جنت میں داخل ہو جائے، وہ اور دونوں شوہر بھی، تو وہ کس کی بیوی ہوگی، پہلے کی یا دوسرے کی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ دونوں میں سے اس کو چنے گی جس کا اخلاق دنیا میں اس کے ساتھ بہتر تھا، وہی جنت میں اس کا شوہر ہوگا۔ اے ام حبیبہ! اچھا اخلاق دنیا اور آخرت کی بھلائی لے جاتا ہے۔“