حدیث نمبر: 19409
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمِّ سَلَمَةَ: «يَا أُمَّ سَلَمَةَ لَا تُؤْذِينِي فِي عَائِشَةَ، فَوَاللهِ مَا نَزَلَ عَلَيَّ الْوَحْيُ فِي لِحَافِ امْرَأَةٍ مِنْكُنَّ غَيْرَهَا»
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: نبی کریم ﷺ نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”اے ام سلمہ! عائشہ کے بارے میں مجھے تکلیف نہ دو، اللہ کی قسم! تم میں سے کسی اور عورت کی چادر میں مجھ پر وحی نازل نہیں ہوئی سوائے اس کے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19409
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 40، حدیث 104