المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
مناقب خديجة رضي الله عنها باب: سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے فضائل
حدیث نمبر: 19332
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِيمَا يَحْسِبُ حَمَّادٌ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِخَدِيجَةَ: «إِنِّي أَسْمَعُ صَوْتًا، وَأَرَى ضَوْءًا، وَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يَكُونَ بِي جَنَنٌ» ، فَقَالَتْ خَدِيجَةُ: لَمْ يَكُنِ اللهُ لِيَفْعَلْ بِكَ ذَاكَ يَا ابْنَ عَبْدِ اللهِ، ثُمَّ أَتَتْ وَرَقَةَ بْنَ نَوْفَلٍ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: إِنْ يَكُنْ صَادِقًا فَإِنَّ هَذَا نَامُوسٌ مِثْلُ نَامُوسِ مُوسَى، فَإِنْ يُبْعَثْ وَأَنَا حَيٌّ فَسَأُعَزِّزُهُ وَأَنْصُرُهُ وَأُعِينُهُترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے (راوی حماد کے خیال کے مطابق) کہ نبی کریم ﷺ نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”میں ایک آواز سنتا ہوں اور ایک روشنی دیکھتا ہوں، اور مجھے خدشہ ہے کہ کہیں مجھے جنون تو نہیں ہو گیا۔“ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ آپ کے ساتھ ایسا ہرگز نہیں کرے گا، اے ابن عبداللہ! پھر وہ ورقہ بن نوفل کے پاس گئیں اور انہیں یہ بات بتائی۔ اس نے کہا: اگر یہ سچ ہے تو یہ وہی ناموس (فرشتہ) ہے جو موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا کرتا تھا۔ اگر وہ نبی بنا کر بھیجے گئے اور میں زندہ رہا تو میں ان کی پوری مدد اور نصرت کروں گا۔