المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ذكر تزويج رسول الله صلى الله عليه وسلم خديجة وسنها ووفاتها ومن أخبارها باب: رسول اللہ ﷺ کے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح، ان کی عمر، وفات اور احوال کا ذکر
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ: «أَوَّلُ امْرَأَةٍ تَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ، ثُمَّ تَزَوَّجَ سَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ، ثُمَّ نَكَحَ عَائِشَةَ بِمَكَّةَ وَبَنَى بِهَا بِالْمَدِينَةِ وَنَكَحَ بِالْمَدِينَةِ زَيْنَبَ بِنْتَ خُزَيْمَةَ الْهِلَالِيَّةَ، ثُمَّ نَكَحَ أُمَّ سَلَمَةَ، ثُمَّ نَكَحَ جُوَيْرِيَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ، فَكَانَتْ مِمَّا أَفَاءَ اللهُ عَلَيْهِ، ثُمَّ نَكَحَ مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ، وَهِيَ الَّتِي وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ نَكَحَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ، وَهِيَ مِمَّا أَفَاءَ اللهُ عَلَيْهِ يَوْمَ خَيْبَرَ، ثُمَّ نَكَحَ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ، وَكَانَتِ امْرَأَةَ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، وَتُوُفِّيَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ خُزَيْمَةَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَدِيجَةُ أَيْضًا تُوُفِّيَتْ بِمَكَّةَ، وَنَكَحَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي كِلَابٍ مِنْ بَنِي رَبِيعَةَ يُقَالُ لَهَا الْعَالِيَةُ بِنْتُ ظَبْيَانَ فَطَلَّقَهَا حِينَ أُدْخِلَتْ عَلَيْهِ»یحییٰ بن ابی کثیر بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کی پہلی زوجہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ پھر آپ ﷺ نے سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا۔ پھر مکہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور مدینہ میں ان سے رخصتی کی۔ اور مدینہ میں سیدہ زینب بنت خزیمہ ہلالیہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا۔ پھر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا۔ پھر سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا، جو اللہ کی عطا کردہ غنیمت میں سے تھیں۔ پھر سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا، وہی ہیں جنہوں نے اپنی جان نبی کریم ﷺ کے لیے ہبہ کر دی تھی۔ پھر سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا، جو خیبر کے دن اللہ کی عطا کردہ غنیمت میں سے تھیں۔ پھر سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا، وہ زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں۔ سیدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ کے نکاح میں ہی وفات پا گئیں، اور سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بھی مکہ میں وفات پا گئیں۔ اور آپ ﷺ نے بنو کلاب، بنو ربیعہ کی ایک عورت سے نکاح کیا جسے عالیہ بنت ظبیان کہا جاتا تھا، مگر جب وہ آپ ﷺ کے پاس لائی گئیں تو آپ ﷺ نے انہیں طلاق دے دی۔