المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم كلثوم بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم توفيت في حياته باب: سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا، رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی، آپ ﷺ کی زندگی ہی میں وفات پائیں
حدیث نمبر: 19264
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالَ: وَكَانَتْ أُمُّ كُلْثُومٍ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ عُتَيْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ الَّذِي أَكَلَهُ الْأَسَدُ فَفَارَقَهَا، وَلَمَّا تُوُفِّيَتْ رُقْيَةُ عِنْدَ عُثْمَانَ زَوَّجَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَّ كُلْثُومٍ فَتُوُفِّيَتْ عِنْدَهُ وَلَمْ تَلِدْ لَهُ شَيْئًا، وَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ كَانَ لِي عَشْرٌ لَزَوَّجْتُكَهُنَّ»ترجمہ
زبیر بن بکار رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدہ ام کلثوم بنت رسول اللہ ﷺ عتیبہ بن ابی لہب کے نکاح میں تھیں، جسے شیر نے کھا لیا تھا، تو اس نے انہیں چھوڑ دیا، اور جب سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال عثمان رضی اللہ عنہ کے نکاح میں ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے ان کا نکاح سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے کر دیا، اور وہ بھی انہی کے نکاح میں وفات پا گئیں اور ان سے کوئی اولاد نہ ہوئی۔ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اگر میری دس بیٹیاں ہوتیں تو میں وہ سب تمہارے نکاح میں دے دیتا۔“