المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
رقية بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم قبضت في حياته عليه السلام باب: سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا، رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی، آپ ﷺ کی زندگی ہی میں وفات پا گئیں
حدیث نمبر: 19262
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: «تَخَلَّفَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ بَدْرٍ، عَلَى امْرَأَتِهِ رُقْيَةَ فَذَكَرَ الْقِصَّةَ هَكَذَا فِي كِتَابِهِ»ترجمہ
ابن شہاب زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اپنی اہلیہ سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا (کی تیمارداری) کی وجہ سے بدر میں شریک نہ ہو سکے۔ پھر (راوی نے) یہی واقعہ اپنی کتاب میں اسی طرح ذکر کیا۔