حدیث نمبر: 19199
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، أَنَّ فَاطِمَةَ، «لَمَّا حَضَرَتْهَا الْوَفَاةُ، أَمَرَتْ عَلِيًّا فَوَضَعَ لَهَا غُسْلًا، فَاغْتَسَلَتْ وَتَطَهَّرَتْ، وَدَعَتْ بِثِيَابِ أَكْفَانِهَا فَأُتِيَتْ بِثِيَابٍ غِلَاظٍ خَشِنٍ وَلَبِسَتْهَا، وَمَسَّتْ مِنَ الْحَنُوطِ، وَأَمَرَتْ عَلِيًّا أَنْ لَا تُكْشَفَ إِذَا قُبِضَتْ، وَأَنْ تُدْرَجَ كَمَا هِيَ فِي ثِيَابِهَا» فَقُلْتُ لَهُ: هَلْ عَلَّمَتْ أَحَدًا فِعْلَ ذَلِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، كَثِيرَ بْنَ عَبَّاسٍ وَكَتَبَ فِي أَطْرَافِ أَكْفَانِهِ يَشْهَدُ كَثِيرُ بْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
ترجمہ

عبداللہ بن محمد بن عقیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جب موت کا وقت قریب آیا تو انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ ان کے لیے غسل کا پانی رکھیں، تو انہوں نے غسل کیا اور پاکی حاصل کی، پھر اپنے کفن کے کپڑے منگوائے، تو انہیں موٹے، کھردرے کپڑے لا کر دیے گئے، انہوں نے وہ پہن لیے، اور خوشبو لگائی، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ جب ان کی وفات ہو جائے تو انہیں کھولا نہ جائے، بلکہ انہیں اسی حال میں، انہی کپڑوں میں لپیٹ دیا جائے۔ (راوی) کہتے ہیں: میں نے ان سے پوچھا: کیا انہوں نے کسی کو یہ عمل سکھایا تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں، کثیر بن عباس کو، اور انہوں نے اپنے کفن کے کناروں پر لکھا: کثیر بن عباس گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19199
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 399، حدیث 996