حدیث نمبر: 19100
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِي السَّنَابِلِ بْنِ بَعْكَكٍ قَالَ: وَلَدَتْ سُبَيْعَةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً أَوْ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ، فَلَمَّا تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا تَشَوَّقَتْ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنْ تَفْعَلْ فَقَدْ حَلَّ أَجَلُهَا»
ترجمہ

سیدنا ابوالسنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدہ سبیعہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کی وفات کے تئیس یا پچیس دن بعد بچہ جنا، جب وہ نفاس سے پاک ہوئیں تو انہوں نے (نکاح کی) خواہش ظاہر کی، تو یہ بات نبی کریم ﷺ کے سامنے ذکر کی گئی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ ایسا کریں تو ان کی عدت پوری ہو چکی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند من يعرف بالكنى / حدیث: 19100
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 357، حدیث 897