❮
❯
حدیث نمبر: 19073
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَبِيبٍ الطَّرَائِفِيُّ الرَّقِّيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ، ثنا أَبُو خُلَيْدٍ عُتْبَةُ بْنُ حَمَّادٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي كِنَانَةَ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَثَلُ أُمَّتِي أَرْبَعَةُ نَفَرٍ: رَجُلٌ رَزَقَهُ اللهُ مَالًا يَعْمَلُ فِيهِ بِطَاعَةِ اللهِ فَرَآهُ رَجُلٌ فَقَالَ: لَوْ كَانَ لِي مِثْلُ مَالِهِ عَمِلْتُ فِيهِ مِثْلَ مَا عَمِلَ فَهُمَا فِي الْأَجْرِ سَوَاءٌ، وَرَجُلٌ رَزَقَهُ اللهُ مَالًا فَخَبَطَ فِيهِ وَأَفْسَدَهُ فَرَآهُ رَجُلٌ "، فَقَالَ: «لَوْ كَانَ لِي مِثْلُ مَالِهِ عَمِلْتُ فِيهِ مِثْلَ مَا عَمِلَ فَهُمَا فِي الْإِثْمِ سَوَاءٌ»
ترجمہ

سیدنا ابو کبشہ انماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کی مثال چار آدمیوں کی سی ہے: ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا جسے وہ اللہ کی اطاعت میں خرچ کرتا تھا، ایک شخص نے اسے دیکھا اور کہا: اگر میرے پاس بھی اس جیسا مال ہوتا تو میں بھی ویسا ہی عمل کرتا جیسا اس نے کیا، تو یہ دونوں اجر میں برابر ہیں۔ اور ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا تو اس نے اس میں اندھا دھند (خرچ) کیا اور اسے برباد کر دیا، ایک شخص نے اسے دیکھا تو کہا: اگر میرے پاس بھی اس جیسا مال ہوتا تو میں بھی ویسا ہی عمل کرتا جیسا اس نے کیا، تو یہ دونوں گناہ میں برابر ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند من يعرف بالكنى / حدیث: 19073
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 346، حدیث 870