المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا كبشة أبو كبشة الأنماري باب: جن کی کنیت ابوکبشہ ہے — سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَلِيٍّ الْجَارُودِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ ثَوْبَانَ، أَوْ عَنْ أَبِي كَبْشَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُمَّتِي أَرْبَعَةٌ: رَجُلٌ أَعْطَاهُ اللهُ مَالًا فَجَعَلَهُ فِي سَبِيلِهِ الَّذِي فَرَضَ فَرَآهُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ: لَيْتَ لِي مِثْلُ مَالِ فُلَانٍ فَأَعْمَلَ فِيهِ كَعَمَلِهِ فَهُمَا فِي الْأَجْرِ مُسْتَوِيَانِ، وَرَجُلٌ أَعْطَاهُ اللهُ مَالًا فَجَعَلَهُ فِي مَلَاعَبَتِهِ وَشَهَوَاتِهِ وَلَّذَاتِهِ فَرَآهُ رَجُلٌ فَقَالَ: لَيْتَ لِي مِثْلَ مَالِ فُلَانٍ فَأَعْمَلَ فِيهِ كَمَا عَمِلَ فَهُمَا فِي الْوِزْرِ مُسْتَوِيَانِ "سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (راوی کو شک ہے، یا سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے) کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت چار طرح کے لوگ ہیں: ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا اور اس نے اسے اسی راہ میں لگایا جو اللہ نے مقرر کی، ایک مسلمان نے اسے دیکھا تو کہا: کاش میرے پاس بھی فلاں جیسا مال ہوتا تو میں بھی اس جیسا عمل کرتا، تو یہ دونوں اجر میں برابر ہیں۔ اور ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا اور اس نے اسے کھیل کود، خواہشات اور لذتوں میں لگا دیا، ایک شخص نے اسے دیکھا تو کہا: کاش میرے پاس بھی فلاں جیسا مال ہوتا تو میں بھی اسی طرح عمل کرتا جیسے اس نے کیا، تو یہ دونوں گناہ میں برابر ہیں۔“