المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يعيش الغفاري باب: سیدنا یعیش غفاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18914
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ يَعِيشَ الْغِفَارِيِّ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَاقَةٍ يَوْمًا فَقَالَ: «مَنْ يَحْلُبُهَا» ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا، قَالَ: «مَا اسْمُكَ؟» ، قَالَ مُرَّةُ، قَالَ: «اقْعُدْ» ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ: «مَا اسْمُكَ؟» ، قَالَ مُرَّةَ: قَالَ: «اقْعُدْ» ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ: «مَا اسْمُكَ؟» ، قَالَ: جَمْرَةُ، قَالَ: «اقْعُدْ، ثُمَّ قَامَ يَعِيشُ» ، فَقَالَ: «مَا اسْمُكَ؟» قَالَ: يَعِيشُ، قَالَ: «احْلُبْهَا»ترجمہ
سیدنا یعیش غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے ایک اونٹنی منگوائی اور فرمایا: ”اسے کون دوہے گا؟“ ایک شخص نے کہا: میں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: مُرّہ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر دوسرا شخص کھڑا ہوا، آپ ﷺ نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: مُرّہ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر تیسرا شخص کھڑا ہوا، آپ ﷺ نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: جمرہ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر یعیش کھڑے ہوئے، آپ ﷺ نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: یعیش۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے دوہو۔“