المعجم الكبير للطبراني
باب الياء— حرف یا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
موسى التغلبي، عن يعلى بن مرة باب: موسیٰ تغلبی کی سیدنا یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18899
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، ثنا أَبِي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ أَيُّوبَ السُّكَّرِيُّ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ مُوسَى التَّغْلِبِيِّ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «مَنْ ظَلَمَ مِنَ الْأَرْضِ شِبْرًا، فَمَا فَوْقَهُ كُلِّفَ أَنْ يَحْمِلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، حَتَّى يَبْلُغَ الْمَاءَ، ثُمَّ يَحْمِلُهُ إِلَى الْمَحْشَرِ»ترجمہ
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص زمین کا ایک بالشت یا اس سے زیادہ ظلماً لیتا ہے، اسے مکلف بنایا جائے گا کہ وہ قیامت کے دن اسے اٹھائے پھرے یہاں تک کہ پانی کی تہہ تک پہنچ جائے، پھر اسے محشر تک اٹھائے۔“